پشاور گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن

پشاور گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن PGCA is a registered firm which represents all (Reg.) goods transport companies in Peshawar.

ہوتی نہیں جو قوم حق بات پہ یکجاہاس قوم کے حاکم ہی فقط اُس کی سزا ہیں!
02/04/2026

ہوتی نہیں جو قوم حق بات پہ یکجاہ
اس قوم کے حاکم ہی فقط اُس کی سزا ہیں!

18/12/2025

گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطالبات تسلیم، ہڑتال ختم✌️

17/12/2025

ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب۔

16/12/2025

وفاقی وزیر کمیونیکیشن عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی،آئی جی موٹروے سیکرٹری کمیونیکیشن،این ایچ اے چئیرمین اور دیگر وفاقی نمائندوں سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کمیٹی کے مذاکرات ہوئے۔

وفاقی حکومت نے تسلیم کیا کہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات جائز ہیں

آئی جی موٹروے، چیئرمین این ایچ اے، سیکرٹری کمیونیکیشن تشکیل شدہ کمیٹی سے مذاکرات کیلئے کل کراچی پہنچیں گے

مطالبات کی منظوری تک پر امن ہڑتال جاری رہے گی

ٹرانسپورٹرز پُرامن لوگ ہیں، آٹھویں دن بھی کوئی معمولی نقصان نہیں کیا گیا، ملک شہزاد اعوان

نہ پنجاب حکومت نہ وفاق حکومت اور نہ سندھ حکومت سے جھگڑا ہے، ٹرانسپورٹرز صرف اپنے بنیادی حقوق اور تحفظ مانگ رہے ہیں

ٹرانسپورٹ برادری وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر بلال کیانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں

وزراء اور دیگر وفاقی نمائندوں نے سنجیدگی سے سنا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی

وزیرِ پورٹ اینڈ شپنگ سے بھی کل ملاقات ہوگی

مطالبات کی منظوری تک پُرامن ہڑتال جاری رہے گی، صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال اور ان کے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے کل 15 دسمبر 2025...
14/12/2025

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال اور ان کے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے کل 15 دسمبر 2025 کو شام 4 بجے مزاکرات کے لیے کمیٹی کی تشکیل

پہیہ جام ہڑتال 8 دسمبر 2025 مطالبات برائے وفاق، پنجاب حکومت اور سندھ حکومت
11/12/2025

پہیہ جام ہڑتال 8 دسمبر 2025 مطالبات برائے وفاق، پنجاب حکومت اور سندھ حکومت

12/06/2025

12 جون 2025

پشاور گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد کا سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان کی دعوت پر ان کے آفس میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں گڈز ٹرانسپورٹ اور ٹریڈ سے متعلقہ مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ جس میں خصوصاً پشاور میں گورنمنٹ ٹرک اسٹینڈ کی عدم موجودگی، بجٹ برائے سال 2025 تا 2026 سے تاجران کو آنے والے درپیش چیلنجز، نامی گرامی کمپنیز کی جانب سے ایکسل لوڈ لمٹ کی خلاف ورزی جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے لیے الگ قانون، جی ٹی روڈ اور ہائی وے پر موٹر وے پولیس و ٹریفک پولیس کے ناجائز چالان اور اسی طرح پچھلے دنوں FBR بورڈ کے ساتھ محکمہ کسٹم سے متعلقہ بے ضابطگیوں اور مسائل پر مبنی ہونے والے میٹنگ جس میں پاکستان بھر سے گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے سربراہان نے شرکت کی تھی، اس حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفد کے شرکاء میں صدر (ایس پی جی سی اے) حاجی وحید خان، صدر (پی جی سی اے) محمد حسین خان اور سیکرٹری اطلاعات (پی جی سی اے) وقاص خان آفریدی شامل تھے۔

افسوسناک خبر!محترم سردراز خان (پروپرائیٹر پبی پشاور گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی) جو کہ شاہ زمان کاکا کے بھائی اور سمیع اللہ (خیب...
11/03/2025

افسوسناک خبر!

محترم سردراز خان (پروپرائیٹر پبی پشاور گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی) جو کہ شاہ زمان کاکا کے بھائی اور سمیع اللہ (خیبر پینڈی کراچی گڈز) کے ماموں تھے رضائے الٰہی سے اس دُنیا فانی سے کوچ کر گئی ہے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اللہ پاک مرحوم کے خاندان و دیگر سوگواران کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے صدقے ان کی روح کو رحمت و مغفرت کا بڑا حصہ نصیب ہو۔
آمین یارب العالمین 🤲

نماز جنازہ آج رات 10:00 بجے ضلع نوشہرہ، تحصیل پبی، کھجوری اسٹاپ، طائزی نمبر 2 میں ادا کی جائیگی۔

پی جی سی اے وفد کا CTO (چیف ٹریفک آفیسر) پشاور جناب ہارون رشید خان سے ملاقات، جس میں انہیں خیبرپختونخوا خصوصاً پشاور شہر...
26/02/2025

پی جی سی اے وفد کا CTO (چیف ٹریفک آفیسر) پشاور جناب ہارون رشید خان سے ملاقات، جس میں انہیں خیبرپختونخوا خصوصاً پشاور شہر میں گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش چیلنجز و مسائل سے آگاہ کیا اور اسی طرح ٹریفک سے متعلقہ دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
یاد رہے گزشتہ کئی دنوں سے پشاور گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن کے ممبران نے ٹریفک اہلکاروں کے نارواں سلوک و ناجائز پرچوں کے حوالے سے بار بار زبانی و تحریری شکایات ارسال کئے جس کا چیئرمین پی جی سی اے حاجی افتخار احمد نے نوٹس لیا اور تمام تر صورتحال سے CTO پشاور کو آگاہ کیا۔
چیف ٹریفک آفیسر پشاور ہارون رشید خان صاحب نے یونین وفد کے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لیا اور وفد کے شرکاء کی داد رسی کرتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر نہایت اہمیت کے حامل ہے جس کا ملک بھر کے کاروبار میں ہمیشہ سے کلیدی کردار رہا ہے، اور اس بات کا بھرپور یقین دلایا کہ ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے کوئی زیادتی یا نا انصافی نہیں کی جائیگی۔
وفد کی قیادت جناب صدر محمد حسین خان نے کی اور دیگر شرکاء میں چیئرمین حاجی افتخار احمد، جوائنٹ سیکرٹری فیاض خان اور سیکرٹری اطلاعات وقاص آفریدی شامل تھے۔

09 جنوری 2025پی جی سی اے وفد کا محترم AC کسٹم کلکٹریٹ پشاور کے ساتھ گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر کو کسٹم سے متعلقہ درپیش چیلنجز ا...
09/01/2025

09 جنوری 2025

پی جی سی اے وفد کا محترم AC کسٹم کلکٹریٹ پشاور کے ساتھ گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر کو کسٹم سے متعلقہ درپیش چیلنجز اور مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ۔

24 دسمبر 2024اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کا پشاور گڈز کیریئر ایسوسی ایشن (PGCA) کے کابینہ بشمول کورئیر، پارسل کمپنیوں اور ...
24/12/2024

24 دسمبر 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کا پشاور گڈز کیریئر ایسوسی ایشن (PGCA) کے کابینہ بشمول کورئیر، پارسل کمپنیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مینیجرز کے درمیان ٹرانسپورٹ کے ذریعے پارسل، کارٹن، بیگ، ڈرم اور دیگر اشیاء میں منشیات کی اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کے اقدامات، طریقہ کار اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے میٹنگ-
اس میٹینگ کی سربراہی ANF خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) میجر اکرام اللہ خان نے کی جس میں اے این ایف کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور پی جی سی اے کی طرف سے صدر محمد حسین کی قیادت میں چئیرمین حاجی افتخار احمد اور پریس سیکرٹری وقاص آفریدی نے شرکت کی۔
اس میٹنگ کے SOP's اور منشیات سمگلنگ کے نقل و حمل کے روک تھام کیلئے طے شدہ لائحہ اور تحریری تفصیل بہت جلد تمام ممبران کے ساتھ شئیر کر دی جائیگی۔

افسوسناک خبر!وائس چیئرمین پی جی سی اے حاجی غفار خان (سرپرست خیبر پنڈی ہزارہ گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی) کی والدہ ماجدہ رضائے ال...
24/12/2024

افسوسناک خبر!

وائس چیئرمین پی جی سی اے حاجی غفار خان (سرپرست خیبر پنڈی ہزارہ گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی) کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اللہ پاک محترم حاجی غفار خان, ان کے خاندان و دیگر سوگواران کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور ان کی والدہ محترمہ کی آخری آرام گاہ اور روح کو رحمت و مغفرت کا سب سے بڑا حصہ نصیب ہو۔
آمین یارب العالمین 🤲

مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات دوپہر 03:00 بجے چمکنی موڑ مدینہ مدرسہ شیری رحمان گھڑی (نزد نادرن بائی پاس موٹر وے انٹرچینج پشاور) میں ادا کی جائیگی-
تمام ممبران، دوست و احباب سے گزارش ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت کرکے ثوابِ دارین حاصل کریں۔ جزاک اللّہ

Address

Peshawar
25000

Telephone

+923009500952

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پشاور گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پشاور گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن:

Share