18/07/2023
خارجہ کمیٹی کے سربراہ و ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ سے آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کے صدر ملک نور علی خان نے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی,
اس موقع پر ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری نیاز خان ,منیر داوڑ,گل سعادات داوڑ اور احمد داوڑ بھی تھے,
آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کے صدر ملک نور علی خان نے ضرب عضب میں ہونے والے ٹرانسپورٹروں کے نقصانات سے آگاہ کیا,
ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے صدر ملک نور علی خان کی فردیا سن کر اسمبلی کے فورم پر اٹھانے کا وعدہ کیا ,
ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں ایک عوامی نمائندہ ہوں عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو عہدہ بھی چھوڑوں گا مجھے کرسی سے زیادہ عوام عزیز ہے ,
انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان کے ٹرانسپورٹروں سمیت دیگر برادری کے مسائل اور ان کے نقصانات کے ازالے کیلئے ہر ایک فورم پر آواز اٹھاوں گا انشاء اللہ کوئی بھی فرد معاوضہ سے محروم نہیں رہے گا سب کو بلاتفریق معاوضہ پہنچایا جائے گا,