ZF Logistics & Goods Transport company

ZF Logistics & Goods Transport company ZF Logistics is a transport company.We deal all type of Empty Containers Move from Lahore to Karach

07/09/2022
07/09/2022

سیلاب سے راستے بند گڈز ٹرانسپورٹ بے حد متاثر گاڑیوں کی لمبی قطاریں یہ ہیں وہ حالات جن سے ٹرانسپورٹرز گزر رہے ہیں۔

01/09/2022

سیلاب سے راستے بند گڈز ٹرانسپورٹ بے حد متاثر گاڑیوں کی لمبی قطاریں یہ ہیں وہ حالات جن سے ٹرانسپورٹرز گزر رہے ہیں۔ایسی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے سامانِ ضروریات عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ریاستی اداروں بشمول موٹروے پولیس اور دیگر کو سمجھنا چاہیے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز سیلاب کے دوران بھی اپنی سروسز جاری رکھ کر خدمتِ خلق کا کام کر رہے ہیں۔ اگر انہیں ان حالات میں بھی ناجائز تنگ کیا جائے گا اور بجائے سہولیات فراہم کرنے کے باقاعدہ لوٹا جائے گا تو پھر کب تک یہ سسٹم چلے گا۔؟ ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے نہ لگایا جائے بلکہ ہمارے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ ہم ملک بھر اشیائے خوردونوش کی ترسیل جاری رکھ سکیں۔
۔

01/09/2022

کراچی جانے والی مختلف شاہراہوں پر پچھلے کئی دن سے بدترین ٹریفک جام ہے۔ ڈرائیورز پریشان ہیں۔ کھانے پینے کو کچھ میسر نہیں، سکیورٹی کے شدید خطرات ہیں۔ کروڑوں روپے مالیت کا سامان خراب ہو رہا ہے، گاڑیوں کے حادثات میں گاڑی مالکان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ لیکن وفاقی اور صوبائی انتظامیہ اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آ رہی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام نیشنل ہائی ویز فوراً کھلوائی جائیں اور ڈرائیورز کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

24/02/2021

ڈرون کیمرے کی مدد سے بنائی گئی خوبصورت ویڈیو سفینہ کنٹینر ٹرمینل ملتان روڈ لاہور

پاک ایران ترکی کارگو ٹرین سروس 2021 میں شروع ہو گیاسلام آباد سے کارگو ٹرین ایران سے ہوتی ہوئی استنبول تک جائے گی۔ پاکست...
21/12/2020

پاک ایران ترکی کارگو ٹرین سروس 2021 میں شروع ہو گی

اسلام آباد سے کارگو ٹرین ایران سے ہوتی ہوئی استنبول تک جائے گی۔ پاکستان ریلویز نے ایکسپورٹ کارگو ٹرین کی فزیبلٹی تیار کر لی ہے۔ سہ ملکی ایکسپورٹ کارگو ٹرین سے پاکستان کی ایران اور ترکی سے تجارت میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔
ترک وزیر ٹرانسپورٹ عادل کارا اسماعیل اولو نے کہا کہ پاکستان، ایران اور ترکی نے ایکسپورٹ کارگو ٹرین سروس جلد شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ وہ اکنامک کو آپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے وزرا کے دسویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد تہران استنبول (آئی ٹی آئی) کی بحالی کی تمام بنیادی ضرورتیں پوری کر لی گئی ہیں۔ ترک وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ نئی کارگو ٹرین سروس کو "ای سی او کنٹینر ٹرین کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ٹرین سروس آئندہ سال کے ابتدائی دنوں میں ہی شروع کر دی جائے گی۔
یہ ٹرین سروس تجرباتی طور پر 2009 میں شروع کی گئی تھی۔ ای سی او دس ایشیائی ممالک کے درمیان ایک تجارتی بلاک ہے۔ اسلام آباد تہران استنبول ریل روٹ کو اقوام متحدہ نے انٹرنیشنل ٹریڈ کوریڈور میں شامل کیا ہوا ہے۔
ترک وزیر ٹرانسپورٹ عادل کارا اسماعیل اولو نے کہا کہ ایکسپورٹ کارگو ٹرین سے کرائے کی مد میں بڑی بچت ہو گی اور یہ محفوظ طریقے سے تجارت کا ایک آسان ذریعہ ہے۔ اسلام آباد سے چلنے والی کارگو ٹرین 6500 کلومیٹر کا فاصلہ 13 دن میں طے کر کے استنبول پہنچ جائے گی۔ یہ فاصلہ سمندر کے ذریعے 45 روز میں طے کیا جاتا ہے۔
اسلام آباد سے چلنے والی کارگو ٹرین پاکستان میں 1900 کلو میٹر، ایران میں 2600 کلو میٹر اور ترکی میں 1950 کلو میٹر کا فاصلہ 13 روز میں طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹرین سروس سے جہاں ترکی اور ایران کو فائدہ ہو گا وہیں راستے میں آنے والے دیگر ممالک جن میں افغانستان، آذربائیجان، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں انہیں بھی راہداری کی مد میں نہ صرف آمدنی ملے گی بلکہ ایران اور پاکستان ان ممالک کے ساتھ بھی اسی روٹ کو استعمال کرتے ہوئے تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔
عادل کارا اسماعیل اولو نے کہا کہ اسی ٹرین کو استنبول کے راستے یورپ تک وسیع کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح پاکستان براہ راست یورپ کی مارکیٹ تک زمینی راستے سے تجارت بڑھا سکتا ہے۔

مخمل دے مصلے اتے سجدے کیتے نئیںسڑکاں تے مزدوری کردا رل گیا واںتوں ہتھاں دے چھالے گن کے بخش دویںمتھے تے محراب بنانا بھل گ...
01/10/2020

مخمل دے مصلے اتے سجدے کیتے نئیں
سڑکاں تے مزدوری کردا رل گیا واں

توں ہتھاں دے چھالے گن کے بخش دویں
متھے تے محراب بنانا بھل گیا واں .....

     👇ZF Logistics
13/08/2020



👇
ZF Logistics

Address

19 KM Multan Road Chung
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923004631922

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZF Logistics & Goods Transport company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ZF Logistics & Goods Transport company:

Share