21/04/2026
لاہور میں معروف ٹرانسپورٹر چوہدری وحید احمد صاحب کے بیٹے کی شادی کی پُروقار تقریب انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس خوشی کے موقع پر ٹرانسپورٹ برادری کی معروف شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا۔
تقریب میں جن معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کی ان میں عصمت اللہ نیازی صاحب، چوہدری سخی سندھو صاحب، چوہدری کامران سندھو صاحب، محمد افضل بٹ صاحب، ملک شاہد اعوان صاحب، ملک عامر اعوان صاحب، ملک آصف اعوان صاحب، اشرف رضا صاحب، شیخ طارق صاحب، سیٹھ وقاص صاحب، ذکاء گجر صاحب، چوہدری ارشد صاحب اور میاں طاہر وٹو صاحب سمیت دیگر معزز ٹرانسپورٹرز شامل تھے۔
تمام مہمانوں نے دلہا اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ تقریب محبت، خلوص اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال ثابت ہوئی۔