Safe Ways

Safe Ways SAFE WAYS GOODS TRANSPORT COMPANY is a brand which is being renowned as an ultimate transport solution. We have been blessed with the companies Trust and Faith.

We offer Contract and Common Carrier services to the clients.

16/11/2025

🚚 معروف ٹرانسپورٹ کمپنی کو ڈرائیوروں کی فوری ضرورت 🚚

ہماری کمپنی کو کلر کہار روٹ پر گاڑیاں چلانے کے لیے تجربہ کار اور ذمہ دار ڈرائیور درکار ہیں۔

📌 تنخواہ و سہولیات:

• 💰 ماہانہ ووچر: 60,000 روپے
• 🎁 فی ٹرپ انعام: 2,500 روپے
• 🍽️ یومیہ کھانے کا الاؤنس: 2,000 روپے

📍 مقام: کلر کہار روٹ
🛣️ کام: کمپنی کی گاڑیاں چلانا

رابطہ:
📞 0300-4049096
👤 میان عبد الخالق

28/11/2023
15/11/2023
14/11/2023
06/11/2022

Motorway Traffic Police
Be Careful

10/10/2022

Hino Prime Mover FM 8J 10-Wheeler Machine 22-Wheeler with trailer 43 Feet Trailer All 22 Tyres are New 1 month ago Peshawar Number Standard Engine 100% Body 100% Kamani 100% All Token Paid All Documents Available Ro - Buses, Vans & Trucks

19/07/2022

ایک گاڑی مالک بھائی کا کہنا ہے کہ نیشنل لاجسٹک سیل کے بارے میں بات کریں کیونکہ یہ دیگر گاڑی مالکان کا استحصال کر رہے ہیں۔ آج کل کراچی سے اندرون ملک کے لیے امپورٹڈ گندم کی ترسیل جاری ہے۔ اس سرکاری گندم کی ترسیل کا ٹھیکہ این ایل سی کے پاس ہے جس نے یہ ذمہ داری ایک اور سَب کنٹریکٹر کو سونپ دی ہے۔ یہ سَب کنٹریکٹر مارکیٹ سے گاڑیاں حاصل کرتا ہے اور ساتھ ساتھ این ایل سی کی ذاتی گاڑیاں بھی لوڈ کرواتا ہے۔

اب مسئلہ یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ این ایل سی کی گاڑیاں کیو سسٹم کو فالو نہیں کرتیں یعنی اگر ایک عام گاڑی تین دن سے لوڈنگ کے انتظار میں پورٹ پر کھڑی ہے اور اس کا لوڈنگ کا نمبر آنے والا ہے مگر اس دوران این ایل سی کی دس گاڑیاں آ گئیں تو باقی سب کو پیچھے کر دیا جائے گا اور این ایل سی کی گاڑیوں کو پہلے لوڈ کیا جائے گا۔ یوں عام گاڑی مالکان کا شکوہ ہے کہ یہ سراسر زیادتی ہے۔ این ایل سی کی گاڑیاں بھی کیو سسٹم کے تحت لوڈ ہونی چاہییں جس طرح ہماری گاڑیاں انتظار کر کے اپنی باری پر لوڈ ہوتی ہیں۔

میری اپنے بھولے گاڑی مالکان سے گزارش ہے کہ این ایل سی کا جن فیس بک کے احتجاج سے بوتل میں بند نہیں ہو گا۔ بلکہ اسے آئل ٹینکرز والوں کی طرح پوری پلاننگ اور جدوجہد سے مسلمان کرنا پڑے گا۔ یہ قومی ٹھیکیدار آئل سیکٹر میں بھی ایسے ہی بدمعاشی کرتا تھا لیکن وہاں انہوں نے اکٹھے ہو کر اسے قابو کر لیا اور آج یہ شریف بچوں کی طرح کئی کئی دن قطار میں کھڑا ہو کر اپنی باری پر مال لوڈ کرتا ہے۔

میرے ایک بہت قریبی دوست آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے اہم عہدے دار اور تین سو سے زائد آئل ٹینکرز کے مالک ہیں۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ آئل ٹینکرز کی لوڈنگ میں بھی این ایل سی کا وطیرہ یہی تھا۔ یہ کیو سسٹم کو فالو نہیں کرتے تھے جبکہ دیگر مالکان کی گاڑیاں کئی کئی دن لوڈنگ کا انتظار کرتی تھیں۔ جس پر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور اعصاب شکن قانونی جدوجہد کے بعد این ایل سی کے خلاف کیس جیت لیا۔ عدالت نے قومی ٹھیکیدار کو حکم دیا کہ وہ دیگر گاڑی مالکان کی حق تلفی سے باز رہے اور کیو سسٹم کے طریقہ کار کے تحت اپنی باری آنے پر گاڑی لوڈ کرے۔ لیکن عدالت کے حکم کے باوجود این ایل سی نے اپنی روش نہیں بدلی اور کیو سسٹم کی خلاف ورزی جاری رکھی۔ جس پر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے احتجاجاً ہڑتال کر دی مگر یہ ہڑتال بھی کامیاب نہ ہو سکی۔ پھر کچھ عرصہ بعد ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے پوری پلاننگ سے دوبارہ ہڑتال کی اور اس بار پورے ملک میں آئل کی سپلائی معطل کر دی۔ یہ طریقہ کارگر ثابت ہوا اور حکومتی ادارے وزارت پٹرولیم اور اوگرا درمیان میں آئے جنہوں این ایل سی کو مجبور کر دیا کہ وہ عدالتی احکامات کے مطابق کیو سسٹم کو فالو کرے اور یہ دو نمبری بند کرے۔

اب بتائیں کیا ہم گڈز ٹرانسپورٹرز اس قابل ہیں کہ عدالتی کارروائی اور ہڑتالیں کر سکیں۔؟ ہماری صورتحال تو یہ ہے کہ اگر قومی ٹھیکیدار نے سچ بولنے پر میرے لیے کالا ڈالا بھیج دیا تو کسی نے خبر گیری کے لیے بھی نہیں آنا 🙏 (سوائے میرے وکلاء دوستوں کے)
۔
منجانب:
محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن

26/06/2022

Address

Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00

Telephone

+923004049096

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safe Ways posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share