27/04/2025
أج دسواں روز ہے کینال ایشو پر سندھ میں قومی شاہراہ کی بندش کو اور ہزاروں مال بردار گاڑیاں اربوں کا درأمدی برأمدی اور ڈومیسٹک کارگو لیے سڑک پر بے یارومددگار کھڑی ہیں
کینال ایشو پر قومی شاہراہ کی بندش ہو یا کوٸی بھی دوسرا معاملہ یہ ملک أٹو موڈ پر چل رہا ہے أٸین قانون اور گورنمنٹ کی رٹ کہیں بھی نظر نہیںأتی کوٸی بجلی کے ایشو پر روڈ بند کردیتا ہے تو کوٸی فلس طین کے نان ایشو پر ہڑتال کر دیتا ہے نا کہیں ریاست کسی کو روک سکتی ہے ناہی اپنا نقصان کرنے والوں کو کوٸی احساس ہوتا ہے ہر فرد ادارہ گروپ جماعت گروہ بس اپنے مفادات و خواہشات کی تکمیل چاہتا ہے چاہے اسکی قیمت کچھ بھی ہو
سخت ترین گرمی میں ہمارے ٹرک ٹرالرز اور انکا عملہ کھلی سڑک پر شدید مشکلات کا شکار ہیں سرکار سے تو کیا امید رکھنی کے ایک عام سا وکیل بھی ملک کے وزیراعظم کی زبان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں تو أپ خود اندازہ کرلیں کی پاکستان میں حکومتی رٹ کی کیا صورتحال ہے
میں اپنی برادری اور متعلقہ بڑوں سے گزارش کرونگا کے أپ ایک وفد سکھر وکلاء کے پاس بھیجیں اور خودان سے براہ راست بات کریں انہیں قاٸل کریں کے کینال ایشو پر ہم انکے اور پورے سندھ کے مٶقف کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں أپ (وکلا برادری) چا سے پانچ گھنٹوں کے لیے دونوں اطراف پھنسی گاڑیوں کو نکلنے کی اجازت دیں بدلے میں ہم یقین دہانی کرواتے ہیں کے کینال ایشو پر ہم کراچی میں أپکی ہڑتال کا حصہ بنیں گے اور جب تک أپ احتجاج ختم نہیں کریں ہم أپ کے ساتھ اپنا کاروبار احتجاجاً بند رکھیں گے
کچھ دوستوں کو شاید یہ کام مشکل لگے لیکن اسکے بغیر ہمارے پاس دوسرا کوٸی رستہ نہیں چند اچھے بات کرنے والے اگر کوشش کریں تو گفتگو سے احتجاجی وکلا کو قاٸل کرسکتے ہیں اسکی ضرورت یوں بھی ہے کے 2 مٸی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہے جہاں یہ ایشواٹھایا جاٸیگا اور اس سے پہلے روڈز کھلنے کی کوٸی سبیل نظر نہیں أرہی
یہ گاڑیاں أپ کی لاٸف لاٸن ہیں انکے لیے نکلنا انہیں تحفظ دینا أپ کی زمہ داری ہے کسی دوسرے پر أپ أخر کب تکتکیہ کرینگے اپنے رزاق اپنے مستقبل کے لیے أپ کو خود کوٸی قدم اٹھانا ہوگا۔