21/09/2023
﷽
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
تمام مسلمانوں کو اس نیک مہینے کا جمعہ مبارک ہو🥰❤️
یااللہ پاک!
اس جمعہ مبارک کے دن ہم سب کے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرما،ہمیں نماز پنجگانہ پڑھنے کی توفیق عطا فرما،ہماری پریشانیاں،دکھ،تکالیف،اور جتنے بھی مسائل ہیں اے اللہ ان سب کو دور فرما،
اے اللہ اپنے پیارے حبیب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے صدقےجو وفات پا گئے ہیں انکی مغفرت فرما اور جو حیات ہیں انکی حفاظت فرما میرے مولا تو رحیم ہے، تو کریم ہے، میرے مولا ہم سب کی نیک خواہشات قبول و منظور فرما ،
میر ا رب ھمیں ان ھدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرماے جو صراط مستقیم پرھیں جوتوبہ کرتے ہیں اور شکر ادا کرتے ھیں،
اللہ سبحان و تعالیٰ تو غفور و رحیم ہے.....ہمارے والدین کی........ ہماری ........اہل و عیال کی اور تمام مومنین کی مغفرت فرما،
یا اللہ اس جمعہ مبارک کے صدقے ہم سب مسلمانوں کے لیئے رحمت کے دروازے کھول دے،
یاالله کریم تیرے فیصلوں میں حکمت' مصلحت اور دانائی پوشیدہ ہے. تو مالک کائنات ہے، ہر چیز پر قادر ہے ' یااللہ ہم سب كو صحت و سلامتی ' دنیا و آخرت کی خیر و بھلائیاں نصیب فرما۔
تمام برائیوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھ آور تمام بیماروں کو شفاء کاملہ عطا فرما.
یااللہ! جو گھر میں ہسپتالوں میں جہاں بھی بیمار ان کو شفاء کاملہ عطا فرما،جو بے روزگار ہیں یااللہ انکو روزگار عطا فرما،
یااللہ! بےشک تو کی خالق ہے،تو کی مالک ہے یااللہ اس جمعہ کے صدقے ہمارے ہر کام میں آسانی فرما۔
جو لوگ پریشان ہیں انکی پریشانیاں دور فرم
رب العزت آپکو سدا شاد و آباد ركھے اور دوسروں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کا سبب بنائے۔ آمین
یااللہ! ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھنا۔
اس جمعہ کے صدقے کوئی (کن) کا معجزہ فرما دے۔ آمین ثم آمین یارب العالمین 🤲🤲
یااللہ! تو رحیم ہے، تو کریم ہے میرے اللہ تو رحم فرما کرم فرما میرے اللہ تمام مسلمانوں کو نمازِ پنجگانہ باجماعت ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔
یااللہ! اپنے حبیب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صدقے اس دعا کو لکھنے والے کی دلی مراد پوری فرما، جو اس دعا کو پڑھ رہا اللہ تعالیٰ اسکی ساری مشکلات دور فرمائے اور ہر نیک حاجت پوری کرے ۔
آمین ثم آمین یارب العالمین
جب موت کا وقت قریب ہو
سامنے روزہ حبیب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)ہو
زباں پہ کلمہ نصیب ہو
(لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ)
دعاگو: ایوب خان شکرانی
دعا کو ثواب کی نیت سے آگے شیئر کریں۔ شکریہ!