Muhammad Salman farooq official

Muhammad Salman farooq official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Salman farooq official, Transportation Service, Torghar, Islamabad.

23/12/2025
29/05/2025

تحریر حضرت مولانا سید وجاہت حسین فاضل جامعہ فاروقیہ کراچی
تبلیغی جماعت اور مولانا طارق جمیل
۔۔۔۔۔نظمِ اجتماعی کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے، مگر یہ بات بھی نظرانداز نہیں کی جا سکتی کہ بعض افراد کی صلاحیت، اثر اور خدمات اتنی قیمتی ہوتی ہیں کہ انہیں صرف اجتماعی نظم کے نام پر نظرانداز کرنا خود اس نظم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ سیرتِ طیبہ اور اسلامی تاریخ میں ایسی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔

رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے کے لیے دعا فرمائی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر اسلام کسی کا محتاج نہیں تو پھر ایسی دعا کیوں؟ جواب واضح ہے: بعض شخصیات کا وجود دین کے فروغ کے لیے غیرمعمولی اثر رکھتا ہے۔ ان کی موجودگی سے نظام کو تقویت ملتی ہے۔

اسی تناظر میں امام احمد بن حنبل کا یہ قول نہایت بلیغ ہے کہ: "امام علی کو خلافت نے زینت نہیں بخشی بلکہ علی کے وجود نے خلافت کو زینت بخشی ہے۔"
یہ جملہ اس حقیقت کو بیان کرتا ہے کہ بعض افراد کی شخصیات اتنی بلند ہوتی ہیں کہ وہ خود منصب کو جِلا بخشتی ہیں، نہ کہ منصب انہیں۔

مولانا طارق جمیل صاحب ایک مدت سے دیوبندی مکتبِ فکر میں زیرِ عتاب ہیں۔ کبھی اہلِ بیت علیہم السلام سے محبت کے اظہار پر تنقید کا نشانہ بنتے ہیں، تو کبھی سیاسی معاملات میں اختلاف، بالخصوص عمران خان کی حمایت، ان کے لیے باعثِ مخالفت بن جاتی ہے

مگر حقیقت یہ ہے کہ قحط الرجال کے اس دور میں مولانا جیسے بااثر، معتدل اور دلوں کو جوڑنے والے افراد کا وجود غنیمت ہے۔ جب بونے اور نااہل قسم کے لوگ ان کا سامنا کرنے کی جرات نہیں کرتے تو حسد کا شکار ہوکر ان کے خلاف محاذ بنا لیتے ہیں۔ ایسے وقت میں کہ جب مجمع تو بآسانی جمع ہو جاتا ہے مگر مقصد کی بات کرنے والے کم یاب ہو چکے ہیں، مولانا جیسے افراد کو جماعت سے دور کرنا خود جماعت کے نقصان کے مترادف ہے۔

یہ افتراق و انتشار محض وقتی نہیں، بلکہ نوشتۂ دیوار ہے۔ ہندوستان سے بنگلہ دیش اور اب پاکستان کے داخلی اختلافات صاف بتا رہے ہیں کہ جماعت اپنی طبعی عمر اور عروج کو چھو کر اب زوال کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ ایسے میں اگر ہم باصلاحیت افراد کو سنبھال نہ سکے تو اس زوال کی رفتار مزید تیز ہو جائے گی۔

26/05/2025

عنوان: مانسہرہ اجتماع اور مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ روا رکھا گیا رویہ: ایک لمحۂ فکریہ

تحریر: [ر ض و ا ن ]

گزشتہ دنوں مانسہرہ کے سالانہ دینی اجتماع میں ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف دین کے نام پر ہونے والے ان اجتماعات کی روح کو مجروح کیا بلکہ تحریکِ دعوت و تبلیغ کے اندرونی معاملات پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ واقعہ کسی عام فرد کے ساتھ نہیں بلکہ عالمِ اسلام کی جانی پہچانی شخصیت، مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ پیش آیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، مولانا صاحب کو مانسہرہ اجتماع میں مدعو تو کیا گیا، لیکن جب وہ اجتماع میں شرکت کے لیے پہنچے تو نہ صرف ان کا بیان منسوخ کیا گیا بلکہ ان کے ساتھ ایک سخت اور غیر شائستہ رویہ اختیار کیا گیا۔ اس سے بھی بڑھ کر تشویشناک بات یہ ہے کہ ان کے خادموں اور شاگردوں کے ساتھ بدتمیزی اور تحقیر آمیز سلوک کیا گیا، جیسے وہ کسی اجنبی اور غیر متعلقہ گروہ سے ہوں۔

یہ صورتحال نہ صرف اخلاقی اقدار کے خلاف ہے بلکہ اس تحریک کے بنیادی اصولوں سے بھی متصادم ہے جس کی بنیاد ہی محبت، انکساری، اور عزتِ مسلم پر رکھی گئی ہے۔ ایسا محسوس ہوا جیسے مانسہرہ کی شورائی قیادت نے اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے دانستہ طور پر ایک بڑی شخصیت کو ہدف بنایا، تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ یہاں صرف ان کی مرضی اور منشا ہی چل سکتی ہے۔

اس تمام معاملے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ رائے ونڈ کے چند افراد اس رویے کی پشت پناہی کر رہے تھے، جو اس بات کو اور بھی افسوسناک بنا دیتا ہے کہ ہمارے دینی حلقے گروہی سیاست کی لپیٹ میں آتے جا رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل صاحب کی خدمات اور ان کی عالمی سطح پر اثر پذیری کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے لاکھوں لوگوں کے دلوں کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جوڑا ہے۔ ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ نہ صرف ان کی ذات بلکہ ان کے لاکھوں عقیدت مندوں کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ تحریکِ دعوت و تبلیغ کے اکابر اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اختلافِ رائے کو ذاتی عناد میں نہ بدلا جائے۔ اگر ہم اپنے ہی علماء کی عزت نہیں کر سکتے تو پھر امت کو کیسے جوڑ سکیں گے؟ دین کی خدمت گروہی مفادات سے بلند ہو کر ہی ممکن ہے ...
اللہ پاک مولانا کو اس صبر پر اجر عظیم سے نوازے اور اس غیر مناسب کام جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو مولانا کے بیان سے محروم کیا اللہ ایسا کرنے والوں کو ہدایت دیں ۔۔امین

Muhammad Salman farooq official
02/12/2024

Muhammad Salman farooq official

06/03/2024

قاری محمد رسول صاحب کے شاگرد ثاقب بن مالک زرشاہ کے ختم قران کے موقع پر مولانا سید رائق صاحب کہ ختم قران کی فضیلت پہ بیان

Mulana Tariq jameel
17/02/2024

Mulana Tariq jameel

11/09/2023

اگر آپ اپنے آپ کو مسلمان اور قرآن سے پیارکرنے والا کھتے ھو تو اس پوسٹ اتناشیئر کرو کہ ھرمسلمان تک پہنج جائے

Address

Torghar
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Salman farooq official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Salman farooq official:

Share