NAWAB Logistics Services

NAWAB Logistics Services PROVIDE A CUSTOMIZED TRANSPORT SOLUTION WITH COPETITIVE RATES AND AUTHENTIC APROACH AND PROACTIVE APPROACH TO MEET YOUR EXPECTATIONS

ٹرانسپورٹرز نوٹ فرما لیں۔
07/10/2023

ٹرانسپورٹرز نوٹ فرما لیں۔

With chairman Nawab logistic Services ❤️
29/07/2022

With chairman Nawab logistic Services ❤️

26/01/2022
30/12/2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹرانسپورٹرز نے اوورلوڈنگ کے خاتمے کیلیے نئی قانون سازی اور اوورلوڈنگ مافیا سے نجات کے لیے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی. امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی گڈز کیئرئر ایسویسی ایشن کی قیادت کو قومی اسمبلی اور سینیٹ معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے وفد کے ہمراہ کراچی گڈز کیئرئر ایسوسی ایشن کے صدر کی دعوت پر ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جہاں انہیں بتایا گیا کہ گڈز ٹرانسپورٹر اوورلوڈنگ مافیا سے پریشان ہیں. بظاہر لوگ کے سمجھتے ہیں کہ گڈز ٹرانسپورٹر اوور لوڈنگ کے ذمے دار ہیں جبکہ صورتحال اس کے برعکس ہے. درحقیقت گڈز ٹرانسپورٹر صنعتکاروں اور انڈسٹری مافیا کے ہاتھوں عملاً یرغمال ہیں اور انہیں کے دباؤ پر اوورلوڈنگ پر مجبور ہیں. انہوں نے بتایا کہ بنگلا دیش اور افغانستان جیسا ملک بھی اوورلوڈنگ کو برداشت نہیں کرتا لیکن پاکستان میں اعلیٰ حکومتی حکام اور بڑے مافیا کے دباؤ کے باعث اوورلوڈنگ کا عذاب مسلط ہے. جس سے ملک کو قوم کو اربوں روپے کے نقصان ہوتا ہے جبکہ سالانہ سیکڑوں قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں۔ اوورلوڈنگ سے ہر سال ملک کا 65 ارب سپر ہائی وے کی مرمت میں لگ جاتا ہے۔ اگر اوورلوڈنگ کو حکومت ختم کرے تو ہماری سڑکیں بھی صحیح رہیں گی. حادثات بھی کنٹرول ہونگے اور ملک کا پیسہ بھی ضائع ہونے سے بچ جائے گا۔ انڈسٹری مافیا اپنا منافع بڑھانے کے لئے اوورلوڈنگ کرواتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ آسمان سے چھوتی مہنگائی، ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، ڈالر کا روز بروز بڑھنا اور پولیس اور موٹروے کی لوٹ مار سے گڈز ٹرانسپورٹر تنگ آ چکے ہیں۔ گاڑی مالکان کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں کھڑی کر چکے ہیں۔ اوورلوڈنگ سے ملک کی شاہراہوں کو نقصان سے بچانے کے لیے اوور لوڈنگ ختم کرنے کے قانون پر عملدرآمد کیا جائے اور اس میں ملوث لوگوں کو سزا کیلیے قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اوور لوڈنگ پر عملدرآمد کرنے پر گڈز ٹرانسپورٹرز 22 دن کی ہڑتال بھی کر چکے ہیں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملاقاتیں لوگوں کو سمجھنے کا بڑا ذریعہ ہیں عام تاثر ہے کہ گڈز ایک مافیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز خود مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہیں، انہوں نے محمد اسلم ، غلام محمد آفریدی اور ملک شیر خان کو یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی اس معاملے کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپنے اراکین کے ذریعے اٹھائے گی تاکہ ملکی معیشت میںشہ رگ کا کردار ادا کرنے والوں کے مسائل حل ہو سکیں.
منجانب:
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن

With the year coming to an end and the New Year right around the corner, we as Nawab Logistic Services  want to say than...
29/12/2021

With the year coming to an end and the New Year right around the corner, we as Nawab Logistic Services want to say thank you for supporting us, and we look forward to a fruitful new year. Happy New Year!
Nawab logistic Services
Imran Niazi
03002439323
Akhter Niazi
03000560439

05/11/2021

رات کے 2 بجے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اچانک اضافہ.
پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسہ اضافہ کیا گیا نئی قیمت 146 روپے لیٹر ہو گئی جبکہ ڈیزل 8 روپے 14 پیسے اضافہ کے ساتھ 143 روپے فی لیٹر کر دیا گیا.

25/10/2021

Transportservice

30/09/2021

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مزید 2 روپے کا اضافہ....نوٹیفکیشن جاری...!!

29/09/2021

حکومت کی ناقص پالیسیوں اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے اربوں ڈالرز سے بنی موٹرویز ہیوی ٹریفک کو ترس رہیں جبکہ شہروں میں اوورلوڈڈ ٹرکوں کی وجہ سے ٹریفک جام.
سی پیک منصوبے کے تحت بنائی گئی سڑکوں کا بنیادی مقصد ہیوی ٹرانسپورٹ کو جی ٹی روڈ سے موٹرویز پر منتقل کرنا تھا تاکہ ملکی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ ملے لیکن حکومت کی ناقص پالیسیوں اور چند مفاد پرست صنعتکاروں کے دباؤ کی وجہ سے حکومت اوورلوڈنگ پر قابو پانے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے 99 فیصد ہیوی گاڑیاں آج بھی شہروں میں سے گزر رہی ہے جو کہ ناصرف حادثات بلکہ کارگو کی سست ترسیل کا بھی سبب بنتی ہیں. حکومت کو چاہیے کہ موٹرویز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے فی الفور جی ٹی روڈز پر بھی ایکسل لوڈ لمٹ کا قانون یکساں طور پر نافذ کرے تاکہ اوورلوڈنگ کا خاتمہ ہو اور ہیوی ٹرانسپورٹ موٹرویز سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے.
ویڈیو بشکریہ: وقاص چیمہ
منجانب:
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن

28/09/2021

How to complete full document for scheme

Address

QuaidAzam Tuck Stand Maripur
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NAWAB Logistics Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share